نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات منگل سے شروع

May 03, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 505امتحانی مراکز میں منگل 7مئی 2024 ء سے شروع ہو رہے ہیں ۔ اس بات کا اظہار ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے جمعہ کے روز بورڈ کے کانفرنس ہال میں امتحانات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ۔ اس موقع پر ناظم امتحانات خالد احسان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال نہم و دہم جماعت کیلئے بورڈ کی طرف سے کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کئے گئے ہیں۔