وفاق نے حق نہ دیا تو عوام کو ساتھ لیکر نکلیں گے، وزیراعلیٰ کے پی کی دھمکی

May 03, 2024

پشاور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے صوبہ کے آئینی اور قانونی حقوق پر سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہکرتے ہوئے صحافی برادری سے کہا ہے کہ وہ صوبے کے حقوق کی جدوجہد میں صوبائی حکومت کا ساتھ دیں، وفاق نے حق نہ دیا تو عوام کو ساتھ لیکر نکلیں گے،عمران خان کا سپاہی ھوں، مجھے ہلکا نہ لیا جائے، حق لینا جانتے ہیں، واجبات نہ ملے تو وفاقی حکومت کو بھی سکون سے نہیں رہنے دیں گے۔