ن لیگ حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے، ایم کیو ایم

May 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔گزشتہ روز گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں میں ڈاکٹر خالد مقبول،فاروق ستار،نسرین جلیل، فیصل سبزواری اور مصطفی کمال نے ملاقات کی جس میں سیاسی، معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا وفد میرے پاس آیا، کراچی شہر میں امن امان کا مسئلہ ہے، میں نے ایم کیو ایم کے وفد سے وعدہ کیا ہے کہ آپکے مسائل لیکر وزیر اعظم کے پاس جائوں گا۔