سندھ حکومت کا آئی ٹی بورڈ کو بطور کمپنی رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ

May 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کا آئی ٹی بورڈ کو بطور کمپنی رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بورڈ کی5ویں گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مارکیٹ سے ہیڈ سرچ کے عمل کے ذریعے بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کا فیصلہ کیا۔