سونا فی تولہ 900؍ روپے سستا

May 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 900روپے فی تولہ کمی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر فی اونس کی کمی سے 2316 ڈالر سے کم ہو کر 2308ڈالر فی اونس پر آگئی۔عالمیمارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 900روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 41ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت771روپے کی کمی سے2لاکھ6ہزار 619 روپے ہو گئی۔ چاندی کی قیمت بھی 10روپے فی تولہ کی کمی سے 2620روپے فی تولہ پر آگئی۔