اسٹاک مارکیٹ، فروخت کے دباؤ سے مندی، 445 پوائنٹس کم

May 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کی کم دلچسپی اورفروخت کے دبائو کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا،کے ایس ای100انڈیکس میں 445پوائنٹس کی کمی ،71 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی،64.10فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی، سرمایہ کاری مالیت 89ارب 83کروڑ 67لاکھ گھٹ گئی۔