ایران کی اسرائیل کی حمایت پر متعدد امریکی اور برطانوی شخصیات سمیت اداروں پر پابندیاں

May 03, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روزغزہ کی جنگ کے خلاف اسرائیل کیحمایت کرنے پر متعدد امریکی اور برطانوی شخصیات سمیت اداروں پر پابندیاں عائد کر دی۔وزارت خارجہ کے مطابق سات امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر جنرل برائین پی فینٹن اور نیوی کے پانچویں بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل بریڈ کوپر شامل ہیںجن برطانوی عہدیداروں اور اداروں پرپابندیاں عاید کی گئی ہیں ، ان میں وزیر دفاع گرانٹ شاپس، برطانوی فوج کی اسٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر جیمز ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں برطانوی رائل نیوی شامل ہے۔