انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں 12؍ پیسے مہنگا

May 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5پیسے کی کمی ، اوپن مارکیٹ میں 12 پیسے کا اضافہ، یورو کی قیمت 30پیسے تک بڑھ گئی، پاؤنڈ کی قیمت میں بھی5پیسے تک کا اضافہ،رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278.20روپے پر برقرار رہی،لیکن قیمت فروخت5پیسے کی کمی سے 278.45روپے سے کم ہو کر278.40روپے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 12پیسے کے اضافے سے 276.92روپے سے بڑھ کر 277.04روپے اور قیمت فروخت 2 پیسے کے اضافے سے 279.63روپے سے بڑھ کر 279.65 روپے ہو گئی۔یورو کی قیمت خرید 23پیسے کے اضافے سے 294.22روپے سے بڑھ کر 294.45روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کے اضافے سے 296.93 روپے سے بڑھ کر 297.23روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک پیسے کے اضافے سے 344.53روپے سے بڑھ کر 344.54روپے اور قیمت فروخت 5پیسے کے اضافے سے 347.70 روپے سے بڑھ کر 347.75روپے ہو گئی۔