بیٹی پیدا کرنے کی رنجش پر شوہر نے سسرالیوں سے ملکر بیوی کو زخمی کردیا

May 03, 2024

چوہنگ (نامہ نگار ) رائیونڈ کے علاقہ بابلیانہ میں بیٹی پیدا کرنے پر شوہر نے بیوی کو چھر ی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ،بیٹی پیدا ہونے کے بعدسسرال والوں نے سعدیہ بی بی کوطنز کرناشرو ع کردیا،گزشتہ روز اویس نے اپنے اہل خانہ سے ملکر اسکو شدیدزخمی کردیا۔ رائیونڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔