انسداد پولیو اقدامات،چیف سیکرٹری سے ڈبلیو ایچ او کے وفد کی ملاقات

May 03, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے ڈبلیو ایچ او کےپولیو اوور سائٹ بورڈ کے 18رکنی وفد نے ملاقات کی ، کرسٹوفر ایلئس نے قیادت کی۔ وائرس کے مکمل خاتمے تک مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی مقصد ہے ۔کرسٹوفر ایلئس نے کہا کہ پولیو کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ نقل پذیر آبادی وائرس کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ ہے ۔