وزراء کمیٹی برائے ریسورس موبالائزیشن کا پہلا اجلاس، وصولیاں یقینی بنانے کی ہدایت

May 03, 2024

لاہور(خبرنگار،خصوصی رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الر حمٰن نے وزراء کمیٹی برائے ریسورس موبالائزیشن کے پہلے اجلاس کی صدارت کی ،انہوں نے کہاکہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹس نئے ٹیکس متعارف کروانے کی بجائے پہلے سے لاگو ٹیکسوں کی وصولیوں کو یقینی بنائیں۔ صوبائی و زراءصہیب احمد بھرتھ ، بلال اکبر خان بھی شریک ہوئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،بورڈ آف ریونیو اور پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت 5 محکمے آ ئند ہ مالی سال کے لیے وسائل میں اضافے کی تجاویز جمع کروا چکے ہیں۔