صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سےبرطانوی سفارتکارکی ملاقات

May 03, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ عوام کیلئے الیکٹرک بسوں سمیت دیگر میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے برطانوی ہائی کمیشن پنجاب آفس کی سربراہ کلاراسٹرینڈہوئےنے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔