نشترکالونی:پولیس مقابلہ ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

May 03, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) نشتر کالونی تھانہ کے علاقے کماہاں انٹرچینج پر پولیس مقابلہ ‏ میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا ،پولیس نے مشکوک افراد کو روکنے کااشارہ کیاانہوں نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے 1ڈاکوزخمی ہوگیا،جسے گرفتار کرلیاگیا۔