سرجانی اور لانڈھی میں لڑکی اور خاتون نے مبینہ پھندے لگا کر خودکشی کرلی

May 04, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرجانی اور لانڈھی میں نوجوان لڑکی اور خاتون نے مبینہ طور پر پھندے لگا کر خودکشی کر لی ،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی فیز ٹو میں واقع گھر سے 19 سالہ عریشہ دختر وکیل کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ اس کا اپنے والد سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے دروازے کی چوکھٹ سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی ، ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا ہی معلوم ہوتا ہے، علاوہ ازیں لانڈھی نمبر 6 اولیاء مسجد کے قریب گھر سے 40 سالہ صائمہ زوجہ ایاز کی پھندا لگی لاش ملی ،ایس ایچ او شمشاد چاچڑ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفیہ نے پنکھے سے پھندا لگا کر خود کشی کی ہے،انہوں نے بتایا کہ متوفیہ ایک بچے کی ماں تھی، اہلخانہ کے مطابق اس کا نفسیاتی علاج بھی چل رہا تھا۔