عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے مثبت کر دار ادا کرے،علامہ شبیر میثمی

May 18, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی مظلوموں کے ساتھ ہیں اور اخلاقی و انسانی حمایت جا ری رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئےمثبت کر دار ادا کرے،غزہ کے23لاکھ سے زائدمظلوم اور نہتے شہریوں پر تیل،پانی،بجلی اور خوراک ادویہ تک کی فراہمی بندہے اور علاج کی تمام سہولتیں مفقود ہیں، انہوں نے کہا کہانسانی حقوق کے علمبردار اقوام متحدہ سمیت عرب لیگ اور او آئی سی کی کارکردگی سے اُمت مسلمہ مایوس ہے،عالمی برادریجنگ بندی اور شہریوں کوپانی،خوراک و ادویہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی فراہمی کویقینی بناتے ہوئے پائیدار امن اور مستقل حل کیلئے مثبت کر دار ادا کرے۔