مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، نومولود اور 2 افراد کی لاشیں ملیں

May 04, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیرشاہ مبارک مارکیٹ میں واقع گودام کی چھت سے پراسرار طورپر گر کر 16 سالہ عبیداللہ ولد نیک محمد جاں بحق ہوگیا ،بلوچ کالونی بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 58 سالہ ریاض احمد جاں بحق ہوگیا ،علاوہ ازیں قائد آباد پل پوسٹ آفس کے قریب فٹ پاتھ سے 40 سالہ شخص ، بھینس کالونی موڑ کے قریب فٹ پاتھ سے35 سالہ شخص کی لاشیں ملیں جو پولیس نے سرخانے منتقل کروا دیں جبکہ گارڈن ایسٹ جیلانی مسجد کے قریب کچرے کے ڈبے کے قریب سے ملنے والی نومولود کی لاش سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر منتقل کی گئی ۔