جاپان نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی قواعد کیلئے فریم ورک متعارف کرادیا

May 04, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے بین الاقوامی قواعد کے لیے ایک فریم ورک متعارف کرادیا۔فومیوکیشیدا نے پیرس میں قائم تنظیم آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنریٹیو اے آئی میں دنیا کو زیادہ بہتر کرنے کا ایک آلہ بننے کی صلاحیت موجود ہے ، لیکن ہمیں غلط معلومات کے خطرات سمیت منصوعی ذہانت کے سیاہ رُخ کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے مطابق،تقریباََ 49 ممالک اور علاقوں نے ایک رضاکارانہ فریم ورک کے لیے دستخط کیے ،جسےہیروشیما اے آئی پراسیس فرینڈز گروپ کا نام دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا۔