تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں ہے، کنور دلشاد

May 04, 2024

لاہور(آصف محمود بٹ ) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ کی مسلسل خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشنز کو تین بار مسترد کیا، اب دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کی گنجائش موجود نہیں لہٰذا تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں ہے۔

روزنامہ’’ جنگ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اس وقت تحریک انصاف کا کوئی عہدیدار نہیں اور الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں عمران خان کی پارٹی کا کوئی وجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن ایکٹ کی دفعہ 202 کے تحت پارٹی کی از سرنو رجسٹریشن کروانا پڑے گی، تب تک سنی اتحاد کونسل اس کے متبادل کے طور پر کام کرے گی۔