سونا فی تولہ 1400؍ روپے سستا

May 04, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1400روپے فی تولہ کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد 2308ڈالر سے کم ہو کر 2297 ڈالر فی اونس پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1400 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 600 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہو گئی ، تاہم چاندی کی قیمت 2650 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔