ایم کیو ایم سندھ کی گورنر شپ برقرار رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی سے سفارش کی خواہشمند

May 04, 2024

اوکاڑہ(وارث حیدری)ایم کیو ایم سندھ کی گورنر شپ کے تسلسل کیلئے پیپلز پارٹی کی سفارش کی خواہشمند،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم وفد نے ن لیگ کو سفارش کرانے کیلئے کراچی میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ، ن لیگ نے سندھ،پیپلز پارٹی نے کے پی کیلئے اپنے گورنر کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،کے پی کیلئےپیپلز پارٹی کی پرویز خٹک پر مشاورت نتیجہ خیز نہ ہوسکی،مرکزی رہنما پیپلز پارٹی چودھری منظور احمد نے ”جنگ“ کے رابطہ کرنے پر کہا کہ ممکن ہے ایم کیو ایم نے مذکورہ خواہش کا اظہار کیا ہو اگر ن لیگ ایسا کر لے تو حکمران اتحاد مضبوط ہو گا۔