وفاقی دارالحکومت میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات، ڈیٹا مرتب

May 04, 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کرنے کیلئے ابتدائی طور پر ان کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ان کی مصروفیات کی نوعیت اور آمد کے مقاصد کی تفصیلات بھی جمع کر لی گئی ہیں اس حوالے سے تمام معلومات وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں 3ہزار کے لگ بھگ طلبا یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم، ایک ہزار سی پیک منصوبے سے منسلک ہیں۔