اسرائیلی فوج میں خواتین سپاہیوں کی بھرتی کے ناگوار عمل کا انکشاف

May 04, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج میں نئی بھرتی ہونے والی خواتین کے والدین کے مطابق، 7 اکتوبر کے بعد خوف کی وجہ سے فیمیل آبزرویشن یونٹ میں شامل ہونے سے انکار کرنے والی لڑکیوں کو چیخنے، بے عزتی اور سخت سزائیں جب تک وہ بیہوش نہ ہوجائیں،دی جارہی ہے،آئی ڈی ایف ان کے ساتھ سخت سلوک کررہی ہے۔چند ہفتے قبل کئی خواتین فوجیوں کی جانب سے اپنی بھرتی کے دن بطور آبزرورکام کرنے سے انکار کرنے کے بعد ان کے والدین نے کہا کہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ سخت سلوک کیا گیا، جس میں انہیں مجبور کرنے کے ارادےسے کئی گھنٹوں تک چیخنے پر مجبور کیا گیا اور مسلسل نیند سے محروم رکھا گیا، ان پر چیخ و پکار، تذلیل، دھمکیاں اور لعنت بھیجی گئی، انہیں حقیقی نفسیاتی دباؤ میںڈالا گیا ،جس کی وجہ سے وہ ٹوٹ گئیں اور انہیں بے چینی و اضطراب کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ایک ماں نے بتایاکہ میری بیٹی کو اب تک بے چینی کے دورے پڑ رہے ہیں، کیونکہ وہ مذکورہ ہر چیز سے گزری تھی اور کس طرح ان پر ڈیوٹی کے لیے بھرتی ہونے کیلئےدباؤ ڈالا گیا تھا۔