ساندہ، ڈاکوؤں نے 19 لاکھ چھین کرگولی ماردی، دیگر 6 گھروں میں بھی لوٹ مار

May 04, 2024

لاہور(کرائم رپورٹرسے) ساندہ میں ڈاکو قاسم مجیدسے اس کے گھر کی دہلیز پر 19 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، مزاحمت پر ڈاکوں نے شہری کو گولی مار دی۔قاسم مجید نجی کمپنی کا ڈسٹری بیوٹر تھا جو کیش لے کر واپس گھر پہنچا ہی تھا کہ ڈاکوں کے ہاتھوں لٹ گیا ۔ گارڈن ٹاؤن میں اسلم مجید کی فیملی سے 6 لاکھ، موبائل فون ،شمالی چھاونی میں کاشف کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ 10ہزار اور زیورات اور مو با ئل فون ،ساندہ میں ممتازکی فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ 60ہزار اور موبائل فون ، کوٹ لکھپت میں کینال ویو میں امین کاکٹرکے گھر سے 2 لاکھ 10 ہزار ،جبکہ نشتر کالونی میں عباس علی کے گھر سے ایک لاکھ 80 ہزار کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے،شاہدرہ ٹاون میں ڈاکو شاہ فرمان کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ50ہزار اورزیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ جوہر ٹاؤن سے نسیم غوری اور ساندہ سے مدثراقبال کی گاڑیاں اور شادمان سے شہباز اختر،گلشن اقبال سے مبین اور چوہنگ سے تسلیم علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔