بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے نتائج کااعلان

May 18, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام تھرڈ پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،کامیابی کی شرح 90.82 فیصد رہی ہے۔پہلی دونوں پوزیشنز ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی مناہل فرقان اور آمنہ اشتیاق نے حاصل کیں۔دونوں طالبات نے 900 میں سے بالترتیب 784 اور 775 نمبر حاصل کیے۔تیسری پوزیشن لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے محمد ہارون افتخار نے 772 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نےفائنل پروفیشنل ڈی پی ٹی کے نتائج کا بھی اعلان کردیا جس کے مطابق 11 کالجوں کے 248 امیدواروں میں سے 215 پاس ہوئے۔کامیابی کی شرح 86.69 فیصد رہی ہے۔پہلی دو پوزیشنز لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات نے حاصل کی جبکہ کنزا افتخار نے 680 نمبروں کے ساتھ پہلی اور عینون سلیم نے 667 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی شازیہ خادم نے 66 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔