سابق سینیٹر زاہد خان کا اے این پی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

May 04, 2024


سابق سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

زاہد خان نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا، عوامی نیشنل پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کل ہوں گے۔

اپنے بیان میں زاہد خان نے کہا کہ میں نے کسی عہدے کےلیے درخواست جمع نہیں کروائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد خان کے کچھ عرصے سے پارٹی قیادت کے ساتھ سیاسی اختلافات تھے۔