دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار، درجنوں وارداتوں کا اعتراف

May 05, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاپوش نگر پولیس نے دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم پاپوش نگر کی حدود میں ایک شہری کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا، جس کا مقدمہ 67/2024 پاپوش نگر تھانے میں درج ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت حسن رضا ولد علمداد خان کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول ،لوڈ میگزین 30 بور، 2 عدد موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرتا ہے۔ملزم نے بتایا کہ اس نے 27 مارچ کو اپنے ساتھی کے ہمراہ کشمیر روڈ پر ایک شہری سے واردات کی جس پر شہری کے شور مچانے پر عوام نے گھیر لیا اور اس کے ساتھی عبید کو پکڑ لیا۔