نائیجریا سے آنے والا مسافر گرفتار، ملزم نے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کر کے اپنی تصویر لگائی تھی

May 05, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے نائیجریا سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔حامد سفیر نامی مسافر بین الااقوامی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔حکام کے مطابق ملزم کا اصل نام قیصر شہباز ہے اور اس کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے۔ملزم نے حامد سفیر کے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کر کے اپنی تصویر لگائی۔