ٹریفک حادثے میں معمر شخص جاں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

May 05, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثے میں ضعیف العمر شخص جاں بحق ہوگیا،سپر ہائی وے سے ایک شخص کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود بفرزون سیکٹر A-15 کیفے ٹوڈے ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی،متوفی کی عمر 60 برس کے قریب بتائی جاتی ہے۔سچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے سکندر گوٹھ کوئٹہ بس اڈے کے قریب فٹ پاتھ سے30 سالہ نامعلوم شخص کی لا ش ملی جسے عباسی شہید اہسپتال منتقل کیا گیا۔