مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

May 05, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی پولیس نے بازاروں میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا, پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 40 کلو مضر صحت مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں, ملزم گھارو سے مردہ مرغیاں خرید کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا, گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ نور کے نام سے ہوئی ،جس کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کرلیں ۔