سعودی عرب، انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا

May 05, 2024

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے سال 2023کے دوران انٹرنیٹ کے پھیلا کی حد میں 99صارفین تک پہنچا کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سعودی عرب میں مردوں کی 99.3فی صد اور خواتین نے 98.5فی صد کے تناسب سے انٹرنیٹ استعمال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مواصلات، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی اتھارٹی کے ذریعہ جاری کردہ سال 2023 کی "سعودی انٹرنیٹ" کی رپورٹ میں انٹرنیٹ کے استعمال میں صارفین کے نمونوں اور ان کے طرز عمل کا جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں انٹرنیٹ کے 52.3 فی صد صارفین 7 گھنٹے یا اس سے زیادہ روزانہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔