بنوں، تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا، جنگجو بھاگنے پر مجبور

May 05, 2024

بنوں(این این آئی) بنوں میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا، جنگجو بھاگنے پر مجبور، میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس سے ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ دہشت گردوں نے چند روز قبل چوکی کنگرپل کو بھی نشانہ بنایا تھا۔