انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، عوامی شکایات میں سندھ پولیس سرفہرست

May 05, 2024

کراچی(پی پی آئی)سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ شکایات پولیس کے خلاف رہیں،5ماہ کے دوران 1271کیس، دوسرے نمبر پر ریونیو، تعلیم اور محکمہ محنت تیسرے نمبر پر رہے ۔محکمہ انسانی حقوق سندھ نے5ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، پی پی آئی کے مطابق جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 5ماہ کے دوران 1271انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں حبس بے جا، ہراساں، مبینہ زیادتی، خودکشی،بدفعلی، قتل، اغوابرائے تاوان شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد ابڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ 786شکایات پولیس کے خلاف رہیں۔سندھ بھر میں مبینہ زیادتی کے 43، خودکشی 94،اغوا برائے تاوان کے 157اور قتل کے 373 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پولیس کے خلاف کی گئی شکایات پر اجلاس بلانے اور ایکشن کے لیے آئی جی سندھ کو آگاہ کردیا ہے۔