اسلام آباد ہائیکورٹ؛ FIA کے 3 ملازمین کی بحالی کی درخواستیں مسترد

May 05, 2024

اسلام آباد(جنگ پورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے کے 3 ملازمین کی ملازمت پر بحالی کی درخواستیں خارج کردیں، عدالت نے فیصلہ میں قراردیا کہ ریکارڈ کے مطابق کنٹریکٹ میں توسیع ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث نہیں ہوئی ،کنٹریکٹ کی کلاز 12 میں واضح طور پرلکھاہوا ہے کہ 1ماہ کا نوٹس دے کرکسی بھی وقت کنٹریکٹ ختم کیاجاسکتا ہے ،پٹیشنرز کا یہ کیس ہی نہیں ہے کہ انہیں ملازمت کا کنٹریکٹ ختم کرنے سے پہلے نوٹس نہیں دیا گیا،اس مرحلے میں ے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ملنے سے پٹیشنرز کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ۔درخواست گزار وکیل کے مطابق اخبار میں آسامی مشتہر ہونے کے بعد ان کے موکلین کی سب انسپکٹر کے عہدوں پر تعیناتی ہوئی ،12 دسمبر 2019 کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں نیشنل ریسپانس سنٹر فار سائبر کرائمز میں تعینات کیا گیا ، ملازمت کے کنٹریکٹ میں یکم ستمبر 2022 کو 31 اگست 2023 تک کے لیے آخری مرتبہ توسیع ہوئی ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق درخواست گزار کومل انور ، تنویر احمد اور ر فرحان علی کی غیر تسلی بخش کارکردگی باعث کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی ، کنٹریکٹ ختم کرنے سے قبل شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔