بشریٰ بی بی نے عدت پوری کرکے نکاح کیا، بیٹیوں کا ویڈیو بیان

May 05, 2024

پاکپتن(نمائندہ جنگ)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دو بیٹیوں نے اپنی والدہ کی عدت کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کردیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا دو نوں بیٹیوں کا کہنا تھا کہ انکی والدہ بشریٰ بی بی نے طلاق کے بعد عدت اپنے گھر پر پوری کی اور نانی کے گھر شفٹ ہوگئی تھیں عدت پوری ہونے پر انہوں نے عمران خان سے نکاح کیا تھادونوں بہنوں نے اپنے ویڈیو بیان میں حلفیہ کہا کہ عمران خان نے شادی سے قبل ہماری والدہ کا چہرہ نہیں دیکھاتھا خان صاحب جب بھی ہمارے گھر آتے والدہ پردے میں رہتی تھیں وہ ہاتھوں پر گلوز پہنتی تھیں تو ہم انہیں روکتے تھے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی والدہ پانچ وقت کی نمازی ہیں وہ پیر نہیں تھی انہوں نے اس بات کی بھی نفی کی کہ ان کے والد خاور مانیکا والدہ کے عملیات کے اثر میں تھے۔