خیبر پختونخوا، گورنر اور وزیراعلیٰ کا تعلق ڈی آئی خان کے ایک ہی حلقے سے ہے

May 05, 2024

کراچی (جمشید بخاری) خیبرپختونخوا کے گورنر پیپلزپارٹی کے رہنما فضل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورکا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک ہی حلقہ این اے 44سے ہے اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی بھی صوبے کا گورنر اور وزیراعلیٰ کا تعلق ایک ہی حلقے سے ہو2024کے عام انتخاب میں پی ٹی آئی کے رہنما وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر 92ہزار168ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل نامزدگورنر اور پی پی پی کے رہنما فضل کریم کنڈی نے محض 35ہزار 248ووٹ حاصل کئے۔