صاف ستھراپنجاب، دوسرے اور تیسرے مرحلے کا آغاز، ذیشان رفیق

May 05, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے پہلے مرحلہ کی کامیابی کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے کا بیک وقت آغاز کیا جارہاہے،دوسرے مرحلے میں دیہی اورشہری علاقوں میں یکساں سرگرمیاں سرانجام دی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سرگودہا کے دوران کمشنر سرگودہا کےدفتر کے کانفرنس روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اربن یونٹ نے ہر ضلع میں ڈمپنگ سائٹ کی نشاندہی کر دی ہے ۔