اوکاڑہ: کار نہر میں گر گئی، 2 بچے جاں بحق، 5 افراد زخمی

May 05, 2024

—فائل فوٹو

اوکاڑہ کے قصبہ باہری پور کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 2 بچےجاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

کار سوار فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سال کا حبیب اللّٰہ اور 13 سال کی فاطمہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی 5 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔