صادق خان کے تجربات سے سندھ کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے: کامران خان ٹیسوری

May 05, 2024

—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میئر لندن صادق خان کے تجربات سے سندھ کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے صادق خان کو تیسری بار لندن کا میئر بننے پر مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صادق خان پہلے شخص ہیں جو لندن کے تیسری بار میئر بنے۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ لندن کا تیسری بار میئر منتخب ہونا صادق خان کی قائدانہ صلاحیت کا اعتراف ہے، برٹش پاکستانی کا تاریخ رقم کرنا اوور سیز کمیونٹی کیلئے اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بس ڈرائیور کا بیٹا تیسری بار میئر بنے یہ پاکستانیوں کی صلاحیتوں کا اظہار ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا ہے کہ صادق خان کو جلد دعوت دوں گا کہ کراچی آئیں۔