سکھر: کچے میں آپریشن، 2 مغوی بازیاب، گھوٹکی میں ڈاکو ہلاک

May 05, 2024

’جیو نیوز‘ گریب

سکھر پولیس نے شاہ بیلو کے کچے میں آپریشن کرتے ہوئے 25 روز قبل اغواء کیے گئے 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔

سکھر پولیس کے مطابق تھانہ سائٹ کی حدود سے 25 روز پہلے مذکورہ دونوں افراد کو ڈاکوؤں نے اغواء کیا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکو شاہ بیلو کچے سے مغویوں کو فیتھوپٹن کی طرف منتقل کر رہے تھے۔

سکھر پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ادھر گھوٹکی میں پولیس اور رینجرزنے رونتی کے کچے میں ٹارگٹڈ کارروائی کی ہے جس کے دوران 1 ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس کے 2 رضا کار زخمی ہو گئے۔

گھوٹکی پویس کے مطابق پولیس، رینجرز اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، کارروائی میں 4 تھانوں کی نفری شامل ہے۔