لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی بڑھنے لگی

May 05, 2024

ـــ فائل فوٹو

صوبۂ پنجابمیں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابقلاہور میں گزشتہ روز کی نسبت آج موسم زیادہ گرم ہے اورگرمی کی شدت کا احساس بھی بڑھنے لگا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ 6 مئی سے لاہور کا درجۂ حرارت 42 ڈگری اور اس سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے لاہور کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دوپہر کے اوقات میں باہرکم نکلیں، پانی زیادہ پیئیں اور سایہ دار جگہوں پر رہیں۔