جماعتِ اسلامی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: لیاقت بلوچ

May 05, 2024

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف گندم اسکینڈل کے ذمے داروں کو قوم کے سامنے لائیں، سابق نگراں اور موجودہ حکومت کے زراعت دشمن فیصلوں میں کسان پس کر رہ گئے۔

لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو جماعتِ اسلامی حکمرانوں کا گھیراؤ کرے گی، جماعتِ اسلامی کے احتجاجی کیمپوں پر انتظامیہ کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے۔

دوسری جانب جماعتِ اسلامی کسان بورڈ نے سرگودھا خوشاب روڈ پر احتجاجکیا۔

امیرِجماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر کسانوں نے احتجاجی کیمپ قائم رکھا ہے۔

اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گندم کا سرکاری نرخ 5 ہزار روپے مقرر کیا جائے۔