حکومت اعلان کردہ نرخوں پر گندم کی خریداری فوری شروع کرے: ہمایوں اختر

May 05, 2024

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر ـــ فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے حکومت سے اعلانکردہ نرخوں پر گندم کی خریداری فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمایوں اختر نےکسانوں، سماجی شخصیات اور عمائدین سے ملاقات کی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ گندم کی خریداری میں تاخیر کے باعث کسان مڈل مین کے رحم و کرم پر ہیں۔

ہمایوں اختر نے مزید کہا کہ کسان کے پاس آئندہ فصل کاشت کرنے کے لیے سرمایہ نہیں، کسان کے ساتھ ہیں، استحصال کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ کسانوں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچائیں گے۔