کراچی و لاہور میں 1 پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

May 05, 2024

ـــ فائل فوٹو

لاہور اور کراچی میں عوام کی سہولت کے لیے ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں یہ اعلان کیا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے لاہور اور کراچی میں ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

اُنہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفتروں کا دورہ کیا تھا اور اس دوران شہریوں کے مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے لاہور اور کراچی میں ایک پاسپورٹ آفس کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔