گجرات: پولیس تشدد کیخلاف خواجہ سراؤں کا تھانہ صدر کھاریاں پر پتھراؤ

May 05, 2024

—فائل فوٹو

گجرات میں خواجہ سرا پر پولیس کے تشدد کے خلاف خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کھاریاں پر پتھراؤ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا زبردستی تھانے میں گھس آئے، فرنیچر باہر نکال دیا اور پھر جی ٹی روڈ کھاریاں بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراؤں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پر تشدد کی تفتیش کریں گے اور جرم ثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔