ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں: اسد قیصر

May 05, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نےڈاکٹر یاسمین راشد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیںخراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

اسد قیصر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے شوہر راشد ملک سے ملاقات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی اور تمام کارکن جلد رہا ہوں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جبر اور ظلم کےخلاف اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھاؤں گا، قانون کے مطابق ہماری جہدوجہد جاری رہے گی۔

اسد قیصر نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گندم اسیکنڈل کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، گندم بحران کے معاملے پر ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، کارکنوں سے اپیل ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔