کراچی: پولیس کی کارروائیاں، 22 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

May 05, 2024

فائل فوٹو۔

کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے مختلف کارروائیوں میں 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 22 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 75 موٹر سائیکلیں اور 02 گاڑی تحویل میں لے لی گئیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں کیں۔

پولیس اور ملزمان کے درمیان گذشتہ ہفتے 14 مقابلے ہوئے، مقابلوں کے دوران 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 22 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

کراچی پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران 843 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان سے 50 کلو 377 گرام چرس، 02 کلو 451 گرام آئس، 72 بوتلیں شراب اور ہیروئین برآمد ہوئی۔

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے 138 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 01 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا۔