اسحاق ڈار کی گیمبیا کے صدر کو او آئی سی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

May 05, 2024

فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گیمبیا کے صدر اڈاما بیرو سے بنجول میں ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے صدر بیرو کو 15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

گیمبیا کے صدر بیرو نے او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو سراہا۔

صدر بیرو نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے سربراہ کی حیثیت سے گیمبیا مختلف مسائل پر امت مسلمہ کے ساتھ رابطے کی امید رکھتا ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی بحالی، تجارت، زراعت، تعلیم اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔