کراچی: جرائم، پولیس سے متعلقہ شکایت کیلئے ڈیجیٹل نظام لانے کا فیصلہ

May 05, 2024

فائل فوٹو

کراچی پولیس چیف نے جرائم اور پولیس سے متعلقہ شکایات کےلیے ڈیجیٹل نظام لانے کا فیصلہ کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق شہری پولیسنگ سے متعلق شکایات خود کار نظام کے ذریعے کرواسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ کے ذریعے ہر شہری اپنی شکایت کا اندراج کرواسکے گا۔

اعلامیے کے مطابق ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے اور جرائم کی اطلاع ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے کی جاسکیں گی۔

اعلامیے کے مطابق سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ کی لاگت کا تخمینہ 1 کروڑ سے زائد ہے، سندھ پولیس کی یہ ایپ آئندہ چند ماہ میں فنکشنل ہوجائے گی۔