گندم تحقیقاتی کمیٹی میں شمشاد اختر پیش نہ ہوئیں

May 05, 2024

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختراب تک گندم امپورٹ کرنے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش نا ہوئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو گندم درآمد سےمتعلق تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 330 ارب روپے کی گندم درآمد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 13 لاکھ میٹرک ٹن گندم میں کیڑے پائے گئے، پی ڈی ایم حکومت نے جولائی 2023 میں گندم درآمد پر فیصلہ معلق رکھا تھا۔