ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 2 مسافر آف لوڈ

May 05, 2024

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

کراچی سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزمان طلعت اقبال اور خاتون پرواز ٹی کے 709 سے برطانیہ جا رہے تھے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹس پر برطانیہ کے جعلی ایمپلائمنٹ ویزے لگے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے لاہور کے ایجنٹ سے ویزے حاصل کیے۔